دورہ برطانیہ کا مقصد عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کی آواز بلند کرنا ہے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

244

لندن ، 07 فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کی آواز بلند کرنا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی گمراہ کن منظر کشی کر رہا ہے۔

 لند ن میں بی بی سی سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کا خواہاں ہے،اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنر اور آل پارٹی پارلیمنٹیرین گروپ کی رپورٹس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے   کہا کہ پاکستان  افعانستان مسئلے کے پر امن حل کے سلسلے میں سہولت کاری  جاری رکھے گا،جب امریکی قیادت نےافعانستان میں  سیاسی مفاہمت میں دلچسپی کا اظہار کیا تو پاکستان نے سہولت کاری کی۔

وزیر خارجہ نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں اور ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے افغان مسئلے کے  حوالے  سے کہا کہ   اس کا  واحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی مفاہمت ہے۔آسیہ بی بی سے متعلق سوال کے جواب میں  وزیر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے انکو بری کیا ہے۔

اے پی پی/حمزہ/قراۃالعین

وی این ایس،اسلام آباد