سعودی عرب:صنعتی شہر دمام میں ائیر شو کا انعقاد،جہازوں کے کرتب دیکھ کر دیکھنے والے دنگ

214

دمام(سعودی عرب)،مارچ24(اے پی پی ):سعودی عرب کے شہر دمام میں آجکل بھرپور تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں جنرل سپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ائیر شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد پہنچی ،ائیر شو شروع ہوتے ہی جہازوں نے سمندر کے اوپر ایسے شاندار کرتب دیکھائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور پائلٹ نے سمندر میں نصب رکاوٹوں میں سے کمال مہارت سے جہازوں کو نکال کر شرکاء سے خوب داد بھی وصول کی، اس کے علاوہ جہازوں نے فضا میں مختلف رنگ چھوڑ کر قوس وقزع کے مناظر بھی پیش کیے۔

وی این  ایس  ، دمام