خطے میں امن و استحکام کیلئےمسئلہ کشمیر کا حل جلد کیا جانا انتہائی ناگزیر ہے: شاہ محمود قریشی

255

اسلام آباد 14 مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہندوستان کے جارحانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں جلد کیا جانا انتہائی ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا  اظہار وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےآزاد جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں کے 14 رکنی وفد کی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں وزارت خارجہ میں ملاقات    کے دوران  کیا ،  ملاقات  میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ ابتر صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،پارلیمانی رہنماؤں نے پاک بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان کی طرف سے بار ہا بلا اشتعال فائرنگ پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

جموں و کشمیر کے پارلیمانی رہنماؤں نے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد