اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے عالمی کانفرنس کا انعقاد

221

ریاض،09اپریل(اے پی پی ):دارلحکومت ریاض کی نائف عرب یونی ورسٹی فار سیکورٹی سائنسز میں منعقد ہونے والے دو روزہ کانفرنس کا آغاز او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین نے کیا اور دہشت گردی کے علاوہ انتہا پسندی کے خاتمے پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بدولت دنیا ہر وقت خطرات سے دوچار ہے لہذاہ اس کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ان چیزوں کا خاتمہ کیا جائے

او آئی سی کے سیمینار میں علامہ طاہر القادری بھی  شرکت کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی اپنی نوجوان نسل کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھاہیں اور انہیں درست اسلامی تعلیمات کے تحت آگاہی فراہم کریں۔

:وی این ایس   ریاض