ملک کی موجودہ معاشی صورتحالی کی ذمہ دار ن لیگ کی حکومت ہے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

328

سیالکوٹ ، 06ا پر ےل (اے پی پی ): تحریک انصاف کی رہنماا ور سابق وفاقی وزےر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات سے آگاہ ہے اگر ن لےگ نے ملکی خزانہ لوٹ مار کے زرےعے خالی نہ کےا ہوتا تو آج ےہ حالات نہ ہوتے ،ملک کی موجودہ معاشی صورتحالی کی ذمہ دار ن لیگ کی حکومت ہے۔
شاداب گرلز کالج کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ آ ج پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور تحرےک انصاف کی حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ۔ تعلےم کے زرےعے ترقی کے زےنے طے کرےں گے۔ پاکستان تحرےک انصاف کی حکومت خواتےن کو ملکی تعمےر وترقی و خوشحالی کی ڈور مےں شامل کرنے اور معاشی استحکام کے لےے خواتےن کو جدےد علوم سے آراستہ کر رہی ہے ۔
ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ حکومت پبلک پارٹنرشپ کو فروغ دےنے کی کوشش کر رہی ہے اور پرائےوےٹ تعلےمی ادارے ملکی تعمےر و ترقی اور فروغ تعلےم کے لےے بھرپور کردار ادا کر رہے ہےں ۔سابق وفاقی وزےر نے کہا کہ خواتےن کے لےے حضرت خدےجتہ الکبریؓ کی زندگی قابل مثال ہے ۔
انھوں نے مزےد کہا کہ آج کے دن مجھے ن لیگ سے اظہار ہمدردی ہے۔ جو لیگی کارکنان حمزہ کو لیڈر سمجھتے تھے وہ گیدڑ نکلا۔ آج ائیر کنڈیشن کمرے میں بیٹھ کر حمزہ شہباز نے آئین کو ڈکٹیٹ کیا اور جمہوریت کی نفی کی۔ دو دن سے چوہے بلی کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔نیب آزاد ادارہ ہے عدالتوں کا مذاق اٹھا جارہا ہے۔اس وقت ایک حکومتی وزیر بھی نیب کی حراست میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عنقریب عوام کی مشکلات حل کر لی جائینگی۔
سورس:وی این ایس سیالکوٹ