وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قازقستان کے ہم   منصب بیبوت آتامول اف سے ملاقات  

0
49

بشکیک (کرغزستان)، 22 مئی (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرغز میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف فارن منسٹرز کے دوران قازقستان کے وزیر خارجہ “بیبوت آتامول اف” سے ملاقات کی،  ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک لے جانے  پر اتفاق ہوا۔فریقین نے بھی  کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاقِ کیا۔

وی این ایس، اسلام آباد