حکومت میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم  ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

245

اسلام آباد،24 جون(اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  حکومت میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ماضی میں میڈیا پر دباؤ ڈال کر پی ٹی آئی مخالف اشتہارات چلائے گئے جبکہ  سرکاری اشتہارات کے ذریعے ذاتی تشہیر کی گئی۔

سی پی این ای کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان میڈیا کی توقعات  پوری  کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میڈیا ورکر ز ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ملک کے رہنما کے دل میں میڈیا ورکرز کیلئے ہمدردی ہے۔شوکت خانم اور دیگر منصوبوں کی تکمیل میڈیا کے تعاون سے ہی ممکن ہوئی۔ کسی بھی شعبے میں اختلافات سے مسائل کا حل نہیں نکلتا۔میڈیا ورکرز کے تمام مسائل مشاورت سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، مشاورت سے ہی میڈیا ورکرز کیلئے فنڈز جاری کیے

انھوں نے کہا کہ  پی آئی او سے کہا ہے کہ وہ میڈیا کے لوگوں اور میڈیا تنظیموں کے ساتھ بیٹھے اور مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل بنائے۔سوشل میڈیا بھی آج کے دور میں انفارمیشن پھیلانے کا بہت بڑا زریعہ ہے۔تنظیموں  کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا پالیسی بھی ترتیب دی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ فیک نیوز بھی آج کے دور میں بہت بڑا چیلنج ہے۔میڈیا تنظیمیں فیک نیوز کی روک تھام کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔

وی این ایس اسلام آباد