سنجیدہ تھیٹر کے فروغ کے لئے ڈرامہ ” جنگل منگل ” پیش کیا گیا

650

،

اسلا م آباد، 14 فروری (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے سنجیدہ تھیٹر کے فروغ کے سلسلے میں منگل کو یہاں ایک خصوصی کھیل جنگل منگل ” پیش کیا۔ یہ ڈرامہ 14 فروری سے 16 فروری تک شائقین کے لئے پی این سی اے آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا۔ اس میں معاشرے کے مختلف پہلوو¿ں کو کواجاگر کیا گیا ہے۔
پی این سی اے حکام کے مطابق معیاری تھیٹر ڈرامے پی این سی اے کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں اور ان میں سماجی موضوعات پر ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں جو نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہاں یوتھ ڈرامہ فیسٹیول بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔جبکہ بڑے تھیٹر گروپس بھی پرفارم کرتے ہیں۔
اے پی پی/سدرہ ا ن م