معلومات تک رسائی کا بل مسلم لیگ ن کی حکومت کا وعدہ تھا جو پورا ہوا . مریم اورنگزیب

435

اسلام آباد، فروری 14 (اے پی پی): اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت محترمہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ “معلومات تک کی رسا ئی کے حق کا بل” پر موجودہ حکومت کی طرف سے پورے عزم سے کام کیا گیا ہے.۔انفارمیشن بل پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے ساتھ مختصر بات چیت میں، وزیر مملکت نے کہا کہ معلومات تک رسائی کا بل مسلم لیگ ن کے منشور کا حصہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اس سلسلہ میں وسیع پیمانے پر کام کیا اور بل کی اصل روح دراصل گورننس میں شفافیت قائم کرنا ہے۔
اے پی پی حمزہ ا ن م/وی این اےس ،اسلام آباد