صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں لائنز کلب انٹرنیشنل کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہی۔

382

اسلام آباد(20 فروری2017 )صدر مملکت ممنون حسین نے  کہا ہے کہ ایسے ادارے قائم ہونے چاہیں جوطویل عرصے تک انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ رنگ، نسل ، مذہب اور ملت کی تفریق کے بغیر  سماجی خدمت  ہی اصل خدمت ہے۔

صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں لائنز کلب انٹرنیشنل کے عہدیداران سے  ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں

صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خدمتِ خلق  اور  مالی ایثار کی روایت کے حوالے سے سرِفہرست ہے۔انھوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد انسانیت کی معراج ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ مخیرشخصیات اور اداروں کو پوری یکسوئی کے ساتھ عوامی رفاحی منصوبوں کے قیام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

صدر مملکت نے پاکستان میں لائنز کلب کی خدمات تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےغیر مراعات یافتہ طبقات اور ضرورت مندوں کو ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کےلیے  لائنز کلب  اہم کردار ادا کر رہا ہے اورنسل ، مذہب اور ملت کی تفریق کے بغیر لائنز کلب کی سماجی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انھوں نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پسماندہ طبقات کی خدمت کے لیے ایوان صدر کا تعاون لائنز کلب کو  ہمیشہ حاصل رہے گا۔

اس موقع پرصدر مملکت کو لائنز کلب کی طرف سے ہیڈ آف اسٹیٹ میڈل بھی پیش کیا گیا۔ اسلام آباد ۔