پی اے ایف منہاس بیس میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی رول آوٹ کی شاندار تقریب

443

اسلام آباد فروری 16 ( اے پی پی): پی اے ایف منہاس بیس میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی رول آوٹ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ وزیر دفاع نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ائیر چیف کے ہمراہ نئے تھنڈر طیاروں کا معائنہ کیا۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پی اے سی کامرہ میں 16 مزید جے ایف 17 تھنڈر تیار کر کے پاک فضائیہ میں شامل کیے جائیں گے۔ وزیر دفاع نے نئے تھنڈرز کی پاک فضائیہ میں شمولیت پر ائیر چیف کو مبارکباد دی اور ساتھ ساتھ پاکستان ایئروناٹیکل کملیکس کے انجینئیروں کی تعریف بھی کی۔ اس پُر وقار تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان سمیت اعلئٰ سول اور ملٹری آفیشلز نے بھی شرکت کی۔

 

 

 

حمزہ/ اے ہی یی