تین روزہ میلہ یاراں پی این سی اے میں شروع ہو گیا

746

اسلام آباد، 17 فروری، (اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور ثقافت کے زیر اہتمام  تین روزہ میلہ یاراں کا آج پی این سی اے میں افتتاح ہوا۔

۔ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی/ وزیر مملکت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی اورڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ نے میلے کا افتتاح کیا اور آرٹ، کرافٹس کے سٹالز کا دورہ کیا۔

میلہ میں ملک کی تمام اکائیوں کے ثقافتی سٹال سجائے گئے ہیں جہاں پر تمام صوبوں کی ثقافتی اشیاء کی نمائش ہو گی اور ثقافتی پروگرام ، پپٹ شوز ، موسیقی ، سیمینار پیش کئے جائیں گے

میلہ یاراں 17 فروری سے 19 فروری صبح 10 بجے سے شام 10 بجے تک جاری رہے گا۔

 

اے پی پی/ سدرہ

وی این ایس اسلام آباد