بیرُوت کی امریکن یونیورسٹی میں یوم پاکستان تقریب کا انعقاد

475

بیرُوت (لبنان) مارچ 27 (اے پی پی): لبنان میں یوم پاکستان کی ایک بھر تقریبات کے سلسلے میں بیروت کی امریکن یونیورسٹی میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئ۔

 

پاکستان سے آئے ہوئے نامور موسیقاروں نے پاکستان کے علاقائ آلات پرلیبنان کے قومی ترانے کو بجا کر یونیورسٹی کے طلباء طالبات ۔اساتذہ ۔اعلی حکام اور پاکستان کمیونٹی کو بے پناہ داد دینے پر مجبور کردیا۔

 

اس موقع پر سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے تحریک پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کا ذکر کیا اور  سامعین کو کشمیر کی  تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر پر ناجائز طور سے قابض ہے۔

اس موقع پر طلباء نے بتایا کہ ہم آج تک مسئلہ کشمیر سے واقف نہیں تھے۔نیز آج کی تقریب سے ہمیں پاکستان کی ثقافت سننے اور سمجھنے کا موقع ملا ہے جس کے لئے ہم سفارت خانہ پاکستان اور سفیر پاکستان کے شکر گزار ہیں ۔

 

اے پی پی امیر/وی این ایس بیروُت