پاکستان اور جنوبی افریقہ دفاعی تعاون بڑھانے پر متفق

409

 

 

 

راولپنڈی مارچ 27 (اے پی پی): آج راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسی وی ماپیسا  نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمّد آصف سے ملاقات کی.  وزارت دفاع میں ہونے والی ملاقات میں پاک-افریقہ دفاعی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.

بعد ازاں دونوں وزراء نے معاہدہ کی یاداشت پر دستخط کیے. جس کے تحت دونو ممالک دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھایں گے.

اس موقع پر میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور دفاعی صنعت پیشہ وارانہ طور سے دنیا میں  ایک منفرد مقام رکھتی ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیں ہیں. اہنوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ، آئ ڈی پیز کی بحالی اور امن کوششوں کے تجربات سے فائدہ حاصل کر سکتی ہے.

جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے انہیں اسلام آباد آکر اصل صورتحال سے آگاہی حاصل ہوئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کہ حالات میڈیا پر دکھاے جانے والی خبروں سے بلکل مختلف ہیں.

پاکستان کی دفاعی استعداد اور کارگردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط دفاع اور زبردست دفاعی صنعت والا ملک ہے جس سے جنوبی افریقہ مستفید ہونا چاہتا ہے.

ایک سوال کے جواب میں نوسی وی ماپیسا نے کہا کہ انکا ملک پاکستان کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے. پاکستان کی طرف سے افریقی ایئر فرکے، بلخصوص جنگی پائلٹس کی تربیت، ڈپ طرفہ دفاعی معلومات کا تبادلہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا ہے. انہوں نے پاکستان کی دفاعی پیداواری صنعت کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انکا ملک جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق تربیتی طیاروں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے. تاہم دونو ممالک کے بڑھتے ہوئے مجموعی دفاعی تعلقات جنوبی افریقہ کی ترجیح ہے.

یاد رہے کہ دو طرفہ دفاعی معاہدہ ” دفاع اور دفاعی صنعت” کے تحت دونوں ممالک ” مشترکہ ڈیفینس کمیٹی” بنائیں گے۔ مشترکہ ڈیفینس کمیٹی جوائنٹ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی۔ معلومات کا تبادلہ اور دافاعی سازو سامان کی خرید و فروخت بھی معاہدے میں شامل میں شامل ہیں. مزید برآں، دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں.

 

. اے پی پی/ حمزہ/mka

وی این ایس راولپنڈی