پی او ایف سنجوال میں 5 میگا واٹ شمسی توانی پلانٹ کا افتتاح

764

اسلام آباد مارچ 28 (اے پی پی):وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے منگل کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز سنجوال میں 5 میگاواٹ شمسی توانائی پروجیکٹ کا افتتاح کیا. پلانٹ کو پی او ایف کے ذیلی ادارے سنجوال سولر پرائیویٹ لمیٹڈ نے مقررہ وقت سے دو ماہ قبل مکمل کیا.
اس موقع پر سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار لیفٹننٹ جنرل ر سید محمد اویس اور دیگر اعلی افسران بھی وفاقی وزیر کے ساتھ تھے جبکہ سنجوال آمد پر چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات نے وزیر دفاعی پیداوار کا استقبال کیا.۔وزیر دفاعی پیداوار نے تختی کی نقاب کشائی کر کے پلانٹ کا افتتاح کیا اور بعد ازاں انہوں نے پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔بریفنگ کے دوران وزیر دفاعی پیداوار کو بتایا گیا کہ سنجوال سولر پلانٹ صنعتی سطح پر پاکستان کا سب سے بڑا سولر پاور پلانٹ ہے۔ پلانٹ پی او ایف کی 70 فیصد توانائی کے ضرورت پوری کرے گا۔ دن بھر توانائی میں 70 فیصد کی بچت قومی ہو گی۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ چھوتی کے دنوں میں سولر پاور سے کی گئی بجلی کی بچت کو قومی گرڈ بن بھی شامل کیا جاتا رہے گا جس سے نیشنل گرڈ پر بوجھ میں کمی واقعہ ہو گی. سولر پلانٹ کی ایک اور خصوصیات یہ بھی ہے کہ ماحول دوست پلانٹ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی معاون ہوگا۔
بعد ازاں اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت سولر انرجی کے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی او ایف نے اس سے قبل بھی 1 میگاواٹ کی کامیاب سولر انسٹا لیشن کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سنجوال پلانٹ کی خصوصیات میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ پلانٹ 100 فیصد آوٹ پٹ دے رہا ہے.
اے پی پی حمزہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد