کشمیر اور فلسطین کے مسائل عوامی امنگوں کے مطابق حل ہوں گے۔ صدر ممنون حسین

386

اسلام آباد مارچ 06 (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر اور

فلسطین کے مسائل عوامی امنگوں کے مطابق حل ہوں گے ۔ دنیا بہت بڑی تبدیلیوں کی زد میں ہے ۔صدر مملکت نے یہ بات آزادجموں و کشمیر کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنھوں نے سردار عبدالخالق ولی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوں گا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی استحکام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل کو قریب کر دے گا ۔ صدر مملکت نے زور دیا کہ آزادکشمیر کے نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کی تعلیم کی طرف راغب کیا جائے تاکہ وہ خطے کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور مایوسی نہ پھیلائی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ چند برسوں کے دوران دنیا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات ظاہر ہونے شروع ہو گئے ہیں اور گوادر پورٹ پر بھی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ عوام ملک کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنے اور قومی آمدنی میں اضافے کے لیے سخت محنت کرے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی کا راز اپنا کام کرنے اور کسی دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کرنے میں ہے ۔ انھں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔

 

MkA/اے پی پی/وی این ایس/حمزہ