جدہ میں ملک عبدالعزیز یونیورسٹی میں ، بین الاقوامی ثقافتی تہوار براءے طلباء کا انعقاد

943

جدہ (سعودی عرب) اپریل 12 (اے پی پی ):ملک عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں بین الاقوامی ثقافتی تہوار براءے طلباء کا انعقاد کیا گیا۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی  پروفیسر عبداللہ التوبی (نائب صدر،  جامعہ عبدالعزیز) تھے  جس میں 27 ممالک کے طلباء نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی. پاکستانی وفد کی قیادت ماسٹر ڈگری کے طالبعلم جواد مجید نے کی. انکے ہمراہ دیگر طلباء میں راشد میانداد، شاہد حسنین، عثمان اشرف، وقاص خان، تسنیم اختر، مزمل انجم، اعجاز احمد، عمر فاروقی اور علی شان شامل تھے. پروگرام کے دوران گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر سے لیکر پاکستان کے تمام صوبوں کی خوبصورت ثقافت کو اجاگر کیا گیا.  ملک بھر کے ثقافتی فن پاروں کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں کے حسین مناظر کو دلکش تصاویر کے ساتھ اجاگر کیا گیا. پروگام کے شرکاء کی روایتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئ.

 

تقریب میں شریک ممالک کے دیگر نمایاں کی نمایاں شخصیات میں پاکستان، ترکی، افغانستان، انڈونیشیا، ملائشیا اور دیگر ممالک  کے قونصلرز نے خصوصی طور پر شرکت کی پاکستان قونصلیٹ کی نمائندگی قونصل پریس ارشد منیر نے کی .

 

تقریب کے شرکاء نے پاکستانی نمائش میں خصوصی دلچسپی کا اظہارکیا. نمائش دو زوز (11-12اپریل) جاری رہے گی پاکستان طلباء سعودی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اسکالر شپ پر اس یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اے پی پی امیر/وی این ایس جدہ/Mka