سالانہ لوک میلہ کی تیاریاں شروع ہو گئیں

783

اسلام آباد، اپریل 5، (اے پی پی)لوک ورثہ نے 7 اپریل کو منعقد ہونے والے سالانہ لوک میلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اور اس سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارھی ہے۔

 

لوک میلہ جڑواں شہروں کا سب سے بڑا ثقافتی ایونٹ ہے۔جس میں ملک بھر سے فنکاروں،ہنر مندوں ،دستکاروں ، لوک موسیقاروں اور گلوکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

میلے میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان،اور آزاد کشمیر کے فنکار اور ماہر دستکار بھی شرکت کریں گے جبکہ روایتی کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔لوک ورثہ اوپن تھیٹر میں رنگارنگ ثقافتی پروگرام ہیش کئے جائیں گے جن میں پاکستان کے نامور لوک گلوکار اور رقاص بھی اپنی پرفارمنس دیں گے۔

 

اختتامی تقریب کے موقع پر فنکاروں،ہنر مندوں اور دستکاروں کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔

 

میلے کے لئے فول پروف سیکیورٹی نظام ترتیب دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہرسال موسم بہار کے موقع پر شکرپڑیاں میں یہ رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوتا ہے۔

اے پی پی/ سدرہ/خالد اعوان