صدر مملکت سے جاپان میں پاکستان کے نامزدسفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات

346

 

اسلام آبا مئی 05 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے پاکستان اور جاپان قریبی دوست اور قابل اعتماد معاشی شراکت دار ہیں۔ پاکستان تجارتی، کاروباری، توانائی اور تعمیر ی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے کا خواہش مند ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے آج ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے سفیر نامزد ہونے پر ڈاکٹر اسد مجید خان کو مبارک باد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ جاپان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) پر پاکستان کے مؤقف کی حما یت کے لیے آمادہ کریں گے اور یہ ان کا اہم مقصدہونا چاہیے۔
صدر مملکت نےکہا کہ دونوں ملکوں میں تجارت کے اضافے کے ضرورت ہے تاکہ تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ جاپان میں سرمایہ کاری کا بہت رجحان ہے اس لیے پاکستان بھی جاپان میں برآمدات میں اضافے کا خواہاں ہے۔ انھوں نے نامزد سفیر پر زورد یا کہ وہ جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر قائل کریں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ پیداوار میں اضافے کے لیے جاپان صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرے۔صدر مملکت نے نامزد سفیر سے کہا کہ وہ پاکستان کو جاپانی تجارتی منڈیوں تک رسائی کے لیے جاپان پاکستان کو تین سے چار سال تک ٹیکسٹائل کے شعبے میں جاپان عارضی ٹیرف اقدامات کے تحت رعایت دینے کے لیے اقدامات کرے تاکہ پاکستان ان کے مقابلے میں آ سکے۔
صدر مملکت نے سفیر کو ہدایت کی کہ جاپان میں پاکستانی لیبر کو روز گار فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں ۔اس سلسلے میں 2020ء میں ٹوکیو میں ہونے والی اولمپکس میں پاکستانی افرادی قوت کو کھپایا جا سکتا ہے۔صدر مملکت نے جاپان میں انتہائی اہم تعلیمی اداروں میں جاپان میں پاکستانی طلباء کو اسکا لر شپ دیے جانے پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامزد سفیر جاپان میں مزید اعلیٰ تعلیم، ریسرچ اور اسکالر شپ میں طلباء کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے بھر پور اقدامت کرے۔
صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ نامز سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔ اے پی پی حمزہ

وی این ایس اسلام آباد