وزیر اعظم نواز شریف کی چینی زیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات

528


بیجنگ (چین) مئی 13 (اے پی پی): بیجنگ میں وزیراعظم محمد نوازشریف اورچین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ ،وفاقی وزراء،مشیرخارجہ اوردیگرحکام شریک ہوئے۔چین کے وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت پروزیراعظم محمد نوازشریف کا خیرمقدم کیا ۔وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے انعقاد پرچین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کو اہم ترین دوست سمجھتا ہے اوربیلٹ اینڈ روڈ فورم کےچین کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔محمد نوازشریف نے کہا کہ دنیا کے اہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئند ہے انہوں نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے پاکستان کے وفد میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ شامل ہیں جو اس بات کی دلیل ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ہم سب ایک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ اے پی پی حمزہ

وی این ایس بیجنگ