اسلام آباد ، 15 جون (اے پی پی ): سینئر مسلم لیگی رہنما بیگم طاہرہ اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے معیشت اور توانائی کے میدان میں پاکستان کا کھویا ہوا اعتماد بحال کیا ہے اور آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر ملکی قانون کے بارے میں عوامی اعتماد بحال کرنے میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔
وہ سپریم کورٹ کے حکم پر پانامہ کیس کی تفتیش کے لئے تشکیل دی گئی چھ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پیش ہونے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھےں۔
اے پی پی، احسان، وسیم، خالد
وی این ایس اسلام آباد











