پاک چین مشترکہ فضائی مشق چین میں اختتام پذیر ہو گئی

443

کورلا (چین)، ستمبر ۷۲(ا پ پ): پاک فضائیہ اورپیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس(PLAAF) کے درمیان ہونے والی مشترکہ فضائی مشق شاہین-VI چین کے کورلا ائیر بیس پر اختتام پذیر ہوئی۔ائیروائس مارشل حسیب پراچہ ، ائیر آفیسرکمانڈنگ،سدرن ائیر کمانڈ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لیفٹینٹ جنرل زہان شوہن ہو ،ائیرکمانڈر آف ویسٹرن تھیٹر کمانڈ (PLAAF) کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین کے اعلی عہدیداران بھی اس ختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔
تین ہفتوں پر مشتمل فضائی مشق شاہین VI-کے دوران پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF)نے اپنے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عناصر کے ساتھ شرکت کی۔ اس مشق کے اختتامی روز ائیروائس مارشل حسیب پراچہ نے چینی فضائیہ کے جدید لٹراکا طیارے J-11 میں بھی پرواز کی۔ یہ مشترکہ مشق دونوں فضائی افواج میں موجود تعاون کومزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ پاک فضائیہ باقاعدگی سے اس طرح کی ملکی اور غیر ملکی فضائی مشقوں میں حصہ لیتی ہے جس سے انہیں جدید جنگی چالیں سیکھنے اور زمینی اور فضائی عملے کے مابین ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اے پی پی حمزہ ا ن م/وی این ایس،اسلام آباد