اسلام آباد میںغلاف کعبہ اور پردہ باب الکعبہ سمیت دیگر اسلامی نوادرات کی پہلی اور منفرد نمائش

708

اسلام آباد ۵۱ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مصروف تجارتی مرکز میں غلاف کعبہ اور پردہ باب الکعبہ سمیت دیگر اسلامی نوادرات کی پہلی اور منفرد نمائش کا انعقاد ہوا ۔
نمائش کا اہتمام پاکستان میں سعودی سفارتخانہ نے تجارتی مرکز کی انتظامیہ کے تعاون سے کیا ہے جو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی طرف سے پاکستانی عوام کیلئے بابرکت تحفہ ہے۔یہ نمائش آج 13اکتوبر کو اختتام پذیر ہوئی۔
اس نمائش کو دیکھنے کیلئے جڑواں شہروں سمیت مختلف شہروں سے لوگ خصوصی طور پر اسلامی نوادرات کی زیادت کا شرف حاصل کر رہے ہیں جو پاکستان میں بسنے والوں کیلئے فیوض و برکات کا باعث ہے۔
پاکستان میں منعقد ہونے والی اپنے طرز کی یہ پہلی مذہبی زیارت ہے ۔ نمائش میں پیش کیے جانے والے خانہ کعبہ کے متبرک دروازے اور غلاف کعبہ کی لمبائی نو میٹر لمبے اور چوڑائی چار میٹرہے۔
اے پی پی/ سعیدہ/وی این ایس