صدرممنون حسین سے نئے امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملاقات

295

اسلام آباد،اکتوبر۹۰ (اے پی پی ): صدرمملکت ممنون حسین سے نئے امیرالبحرایڈمرل ظفر محمودعباسی نے پیر کوایوان صدرمیں ملاقات کی۔
صدرمملکت نے ان کو نئی تعیناتی پر مبارک دی اورامید ظاہر کی کہ ان کے دورمیں بحری دفاع کے سلسلے میں پیشہ ورانہ معیار نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔
ایڈمرل عباسی نے اپنی تعیناتی پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔وہ کچھ دیرصدر مملکت کے ہمراہ رہے اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔
اے پی پی / احسن ا ن م/وی این ایس،اسلام آباد