برطانوی وزیر مملکت کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

343

اسلام آباد، اکتوبر8(اے پی پی): برطانوی وزیر مملکت مارک فیلڈکی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی روابط سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کومزید مستحکم اور مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان برطانیہ کے ساتھ اراکین پارلیمنٹ اور سٹاف کے استعداد کار سمیت تمام شعبوں میں تعاؤن کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، اس جنگ کو جیتنے کے لیے پاکستان ہزارو ں جانو ں کی قربانیا ں دے چکا ہے۔

اسپیکر نے کہا کہ   کشمیر میں ہونے والے ظلم اور بربریت پر عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،پاکستان کشمیریوں کے سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ایاز صادق نے اس بات پر زور دیا کہ   مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور پرُامن حل کے بغیر خطے میں امن اور سلامتی ممکن نہیں ہو سکتی ۔

برطانوی وزیر مملکت نے کہا کہ “برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کواہمیت دیتا ہے، اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرُعزم ہے،،

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو برطانوی حکومت بڑی قدر کی نگاہ دیکھتی ہے کیونکہ برطانیہ بھی دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے۔

اے پی پی /صائمہ/فرح/وی این ایس، اسلام آباد