بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون کیلئے تیارہے ،ایران جانے والے زائرین کو تفتان باڈر پر رہائش اوربنیادی سہولیات کی فراہمی فوری اقدامات اٹھائےں جائے،وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی

325

کو ئٹہ 14نومبر(اے پی پی )وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ایران جانے والے زائرین کو تفتان باڈر پر رہائش اوربنیادی سہولیات کی فراہمی فوری اقدامات اٹھائےں جائے بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون کیلئے تیارہے ۔منگل کو گورنرہا¶س کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ماضی کی نسبت موجودہ وقت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہے اس میں مزید بہتری کیلئے وفاقی حکومت ہرممکن تعاون کیلئے تیارہے ۔وزیراعظم پاکستان نے ہدایات کی ایران جانے والے زائرین کو مکمل تحفظ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائے اورانہیں ہوائی سفرکیلئے خصوصی پیکیچ سمیت دیگرقابل عمل اقدامات کئے جائےں وزیراعظم نے کہاکہ پرامن بلوچستان ہماری حکومت کے اولین ترجیحات میں ہے۔اس موقع چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق نے وزیراعظم کوبلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں وفاقی اورصوبائی وزراءبھی موجودتھے ۔(محمد بلال اعوان وی این ایس )