وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب

317

 

 

اسلام اباد، نومبر10(اے پی پی): وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ  اگر پاکستان اپنا جمہوریت کا سفر  بغیر کسی تعطل کے جاری رکھتا  تو آج ترقی میں بہت  آگے جا چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت کو پنپنے ہی نہیں دیا گیا ۔

وہ اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کوئٹہ میں حالیہ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس   آفیسرز کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ ہم اپنے پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ۔ جنہوں نے اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج کے ماڈرن ٹیکنالوجی کے دور میں ہمارا دشمن جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے ۔ اس لئے تمام سیکیورٹی ایجنسیز کے لئے یہ ایک چیلنج ہے کیونکہ مجرم زیادہ ٹیکنیکل ہو رہے ہیں کہ ان کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ لہذا ہمیں بھی ایسی ہی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے ان کو کاونٹر کرنے کے لئے۔

پولیس کے محکمے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو اب یقینی بنانا چاہئے ۔

احسن اقبال نے کہا کی ہمیں سائنٹفک بنیادوں پر مجرموں کا مقابلہ کرنا ہے ۔ کیونکہ

ٹیکنالوجی ہمیں صرف مجرموں کا مقابلہ کرنے میں ہی مدد نہیں دے گی بلکہ دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 60000 جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ اور یہ قربانی رائیگاں نہیں جانی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے  ملک کو پر امن ملک بنانا ہے ۔ کیونکہ امن کسی بھی ملک کی ترقی کا پہلا زینہ ہے ۔

اس سے پہلے احسن اقبال نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔

یہ تنتالیسواں اے ایس آئیز کا بیج تھا جس کی پاسنگ آوٹ پریڈ تھی۔

اس میں 37 آفیسرز نے اس ٹریننگ میں حصہ لیا  جس میں 3 خاتون پولیس آفیسرز بھی شامل ہیں ۔

وزیر داخلہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

اے پی پی /صائمہ/فرح

وی این ایس، اسلام آباد