ڈی ایٹ مما لک کے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرلز اور ایکسپرٹ ورکنگ گروپ کا گیارہواں اجلاس

326

اسلام آباد،نومبر 27(اے پی پی): پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میزبانی میں ڈیویلپمنٹ ایٹ (ڈی ایٹ ) آرگنائزیشن کے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرلز کا گیارہواں اجلاس کیبنٹ سیکرٹریٹ کے ایوی ایشن ڈویژن کے تحت منعقد ہوا۔

اس تقریب کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے کیا ۔

ڈی ایٹ اہم ترقی پذیر آٹھ ممالک بنگلہ دیش،  مصر،   انڈونیشیا،   ایران،   ملائیشیا،  نائیجیریا،  پاکستان  اور  ترکی کے مابین باہمی تعاون کی انجمن ہے ۔ جس کا مقصد رکن ممالک کی عالمی معیشت میں پوزیشن بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تجارتی تعلقات میں نئے مواقع پیدا کر کے اپنے عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہے ۔

اجلاس میں شریک ڈائریکٹر جنرلز اور رکن ممالک سے آئے ہوئے دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ائیر مارشل عاصم سلیمان نے سول ایوی ایشن کے تمام شعبہ جات میں رکن ممالک کے مابین مربوط ، ہم آہنگ اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن کے شعبہ کی تمام سرگرمیوں کے معیار کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ بنانے کی سخت ضرورت ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے ایوی ایشن سردار مہتاب احمد خان نے ڈی ایٹ ممالک کی معیشت اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے رکن ممالک کے مابین پائیدار پر امن اور مربوط تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سیکرٹری جنرل برائے ڈی ایٹ ممالک ڈاکٹر سید علی محمد موسوی کا کہنا تھا کہ فضائی مسافروں کو سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور اس فورم کے ذریعے ہوائی مسافروں کو مزید سفری سہولیات مہیا کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے اس حوالے سے پاکستانی حکومت کے سول ایوی ایشن کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔

اجلاس میں سی پیک کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں قائم کئے جانے والے متعدد اقتصادی اور صنعتی زون پر بھی بات کی گئی۔

جو فضائی مسافروں کی تعداد اور تجارتی سامان کی فضائی ترسیل میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ۔ تاکہ ہمارے خطے میں سول ایوی ایشن کے شعبے میں خاطر خواہ تیزی آئے۔

اے پی پی /صائمہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد

vvvvv