صدر مملکت سے سعودی سفیرکی ملاقات

274

اسلام آباد، نومبر ۳۱( ا پ پ):صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب عقیدہ، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں اورا ن کے درمیان زندگی کے مختلف شعبوں میں گہرے روابط ہیں جن میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے لیے کام جاری رہنا چاہیے۔
صدر مملکت نے یہ بات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے پیر کو ایوان صدر میںملاقات کی۔ملاقا ت میںدو طرفہ تعلقات کو مزید مظبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک نے آزمائش کے ہر موقع پر ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرخلوص تعلقات کا یہ سلسلہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
ا پ پ حمزہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد