پاکستان اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات علاقائی امن کی کنجی ہے، ایران اور پاکستانی پارلیمانوں کے سربراہان کا اتفاق

385

اسلام آباد25 دسمبر(اے پی پی): چھ ملکی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاروتی اسمبلی کے سپیکرڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کا سپیکر ز کانفرنس میں شرکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں کی منزل،دوست اور دشمن بھی ایک ہیں۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین قریبی تعلقات خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعا¶ن میں اضافہ ضروری ہے اورمسلم اُمہ کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی نے کہا کہ ایران پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعا¶ن کو فروغ دینے کاخواہاں ہے۔ایرانی سپیکر نے سپیکرز کانفرنس کے شاندار انتظامات پر سپیکر قومی اسمبلی کی ذاتی کاوشوں کوسراہا اور کہا کہ کانفرنس رکن ممالک کے مابین رابطوں کوفروغ دینے اور دہشتگردی کے چیلنج کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوںنے سپیکرایاز صادق کو اگلے سال تہران میں ہونے والی او آئی سی ممبر ممالک کی پارلیمانی یونین میں شر کت کی دعوت دی۔
اے پی پی ، احسان/وی این ایس اسلام آباد