پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے: صدر ممنون حسین کا سفارتکاروں سے ملاقات میں اظہار خیال

285

اسلام آباد، فروری 01 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین کو ترکی، جنوبی کوریا اور ملائشیا کے کےسفارتکاروں نے جمعرات کو اپنی اسنادسفارت پیش کر دیں۔ اس کے بعد تعینات سفیروں نے علیحدگی میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں تعینات سفارت کار دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کوفائدہ اٹھانا چاہیے۔
صدر مملکت نے پاکستان میں تعینات ہونے والے سفارت کاروں کو مبارک باد دی اور اس امیدکا اظہار کیا کہ پاکستان میں ان کا قیام خوشگوار ہو گا۔
اسناد سفارت پیش کرنے والے سفارت کاروں میں ترکی کے سفیر احسن مصطفیٰ یرداکل، کوریا کے سفیر کواک سنگ کیو اور ملائشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم شامل تھے۔
اس سے قبل ہر ملک کے نامزد سفیر کوفرداً فرداً بگھی پرایوان صدر کے مرکزی دروازے پر لایا گیاجہاں انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ ملک اور پاکستانی قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔
ا پ پ حمزہ ا ن م