سینیٹ کے انتخابات اورنتائج

306

اسلام آباد، 03 مارچ (اے پی پی): سینیٹ کے انتخابات کے بعد سامنے آنے والے غیر سرکاری نتائج پر سیاسی حلقوں کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہفتہ کو 52 نشستوں پر ہونے والے انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ 15 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے حصے میں 12 نشستیں آئیں اور دس پر آزاد امیدواروں نے فتح سمیٹی۔

پاکستان تحریک انصاف نے چھ، جمعیت علمائے اسلام (ف)، نیشنل پارٹی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے دو، دو جب کہ متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل نے ایک، ایک نشست حاصل کی۔

اسی اثنا میں سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی میں بااثر سیاسی جماعت تصور کی جانے والی متحدہ قومی موومنٹ سینیٹ کی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

حکمران جماعت راہنماؤں نے اپنے حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی مقبولیت کی تصدیق ہے۔

اے پی پی/ سہیل/فرح/ وی این ایس اسلام آباد