صدر مملکت ممنون حسین

255

 

سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان وسطحی ایشیاءکااہم ترین ملک بن جائے گا گواردرپورٹ کاسب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگااوربلوچستان زیادہ سے زیادہ ترقی کرے گا ، ملک میں ٹیکس ادائیگی کے کلچر کوفروغ دینے کی ضرورت ہے 2013 ءمیں مجموعی ملکی ٹیکس ادائیگی کاتناسب انیس سوارب روپے تھا جو موجودہ حکومت کی درست سمت میں اصلاحات کے باعث پینتس سوارب روپے تک جاپہنچا ،موجودہ حکومت کی بہترمالیاتی پالیسیوں کا اطراف عالمی سطح پر کیاجارہاہے ،بلوچستان میں ایک سونئے ڈیمز کی تعمیرسے آبی قلت پر قابو پایاجاسکے گا ،صدر مملکت ممنون حسین کاکوئٹہ میں راکین پارلیمنٹ ،بلدیاتی نمائندوں،وکلائ،تعلیمی اداروں کے سربراہان،اعلیٰ سول حکام سول سوسائٹی اورقبائلی عمائدین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب
کوئٹہ۔03مارچ( اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ ملک میں ٹیکس ادائیگی کے کلچر کوفروغ دینے کی ضرورت ہے 2013 ءمیں مجموعی ملکی ٹیکس ادائیگی کاتناسب انیس سوارب روپے تھا جو موجودہ حکومت کی درست سمت میں اصلاحات کے باعث پینتس سوارب روپے تک جاپہنچا ۔لوگ صحیح طرےقے سے ٹےکس کی ادائیگی کریں تو وسائل کی کمی کے مسائل پرقابو پاکرعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اورنئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کویقینی بنایاجاسکتاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ کو گورنرہا¶س کوئٹہ میں اراکین پارلیمنٹ ،بلدیاتی نمائندوں،وکلائ،تعلیمی اداروں کے سربراہان،اعلیٰ سول حکام سول سوسائٹی اورقبائلی عمائدین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرگورنربلوچستا ن محمد خان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی بھی موجودتھیں ۔صدر پاکستان نے کہاکہ پاکستان کی امپورٹ ہماری ایکسپورٹ سے زیادہ ہے اوراس خیلنج کوپوراکرنے میں د ےار غیرمیں کام کرنے والے پاکستانیوں سے کا خاصا ًتعاون رہاہے تاہم دیگرممالک میں مسائل کے باعث اب پاکستانی افراد ی قوت میں کمی واقع ہورہی ہے ملکی ترقی کیلئے ہمیں اپنے وسائل پرانحصار کرناہوگا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ دور حکومت میں 2008ءسے 2013تک سات ہزارارب روپے کاقرضہ لینے کے باوجود تعلیم صحت ،آبی وسائل کی ترقی سمیت کوئی خاطرخواہ قابل ذکر منصوبے تشکیل نہیں دیئے گئے اورمجموعی صورتحال افسوسناک رہی تاہم 2013ءکے بعد اچھی طرز حکمرانی کی بہترترجیحات کے تحت ملک میں ایسے ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے گئے جس کے ثمرات عوام تک پہنچناشروع ہوئے اورملکی مسائل میں بتدریج کمی آئی اورپاکستان ترقی وخوشحالی کی صحیح سمت پرگامزن ہواصدر ممنون حسین نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان وسطحی ایشیاءکااہم ترین ملک بن جائے گا گواردرپورٹ کاسب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگااوربلوچستان زیادہ سے زیادہ ترقی کرے گا گوادر پورٹ کی بدولت چین کے بعض تجارتی راستوں کافاصلہ دس ہزار کلومیٹرسے کم ہوکر 2500 ہزار کلومیٹررہ جائے گااورگوادر پورٹ کو راہداری آمدن کی صورت میں ایک کثیر ریونیو حاصل ہوگا صدر نے کہاکہ بلوچستان میں ایک سونئے ڈیمز کی تعمیرسے آبی قلت پر قابو پایاجاسکے گا بلوچستان کونظرانداز کرنے کی سوچ درست نہیں صوبے کی ترقی کیلئے بہت سے منصوبے جاری ہےں جبکہ بہت سے منصوبے آرہے ہیں بلوچستان کامستقبل تابناک ہے سی پیک کے ویسٹرن روٹ میں ایک انچ بھی تبدیلی نہیں کی سی پیک میں بیسوں منصوبے شامل ہیں اوریہ پاکستان کیلئے ایک نعمت ہے گوادر پورٹ مرکزی بندرہ گاہ ہے جس کی موجودگی میں دیگر متبادل پورٹ استعمال کرنے ضرورت نہیں رہے گی دیگرممالک اس اہم منصوبے سے منسلک ہونے کے خواہشمند ہیں اوراس افادیت سے بلوچستان اورپاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی بہترمالیاتی پالیسیوں کا اطراف عالمی سطح پر کیاجارہاہے 2013 ءسے قبل اسٹاک ایکسچنج میں انیس ہزار انڈیکس تھاجوکہ موجود ہ دورحکومت میںپچاس ہزار روپے تک جاپہنچا جوکہ اب مخصوص ملکی حالات کے تناظر میں بھی چالیس ہزارکاہے کراچی سمیت ملک بھر کے سرمایہ کار مطمئن ہیں ملک لوڈشیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پالیاگیاہے اورآئندہ چندہ ماہ میں لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پالیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ترقیاتی اقدامات کے خلاف باتیں کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے گذشتہ چارسالوں کے دوران ملک ریونیو دوگنا ہوگیاہے ۔حکومت اس ایمنسٹی اسکیم لانے پر غورکررہی ہے جس سے باہرپڑاپیسہ مخصوص ٹیکس ادائیگی پر پاکستان لایاجاسکے انہوںنے کہاکہ تعلیم نسواں پرتوجہ دے کر ملکی آبادی پر پچاس فیصد ورک لبیرکو بروئے کارلایاجاسکتاہے تعلیمی ترقی اسلامی اخلاقی ومشرقی اقدار ہم آہنگ کرنے کیلئے وزرات تعلیم نئے نصاب کی تشکیل پر کام کررہاہے اورملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاہم اس میں مادری زبانوں کی ضروریات کوبھی ملحوظ خاطررکھاجائے گاانہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے منصوبے پورے مکمل کرے جہاں ضرورت پڑے وفاقی حکومت سے رجوع کیاجائے صدر نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تجویز پر کوئٹہ کراچی شاہراہوں دوراہی تعمیر کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات کی جائیگی انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں نے طویل اورصبرآزما سفرکیاہے اورملک ہرشخص کو بلوچستان سے محبت ہے۔ (ش ر)