پاکستانی قوم امن پسند ہے تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ائیر چیف کا رسالپور میں پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب

228

 

اسلام آباد ، 29 مارچ (اے پی پی ): پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاکستانی قوم امن پسند ہے تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جمعرات کو پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ ہم نے خطے میں قیام امن کی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں 120 ویں کمبیٹ سپورٹ اور 40ویں بی ایل پی سی کورس کی بھی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ اور 49ویں الائیڈ کورس میں کمشنگ کی پروقار تقریب ہوئی۔مہمان خصوصی پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
پاس آوٹ ہونےوالے کمبیٹ کورس کے 28 ، بی ایل پی سی کورس کے 19 اورالائیڈ کورس میں کمیشن حاصل کرنے والے 10ایرانی کیڈٹس کو بیجز لگائے گئے۔
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل م±جاہد انور خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔قوم کواپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور وہ اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے دفاعی خود کفالت میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی کیڈٹس کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک ایران دفاعی تعاون مزید بڑھے گا۔
120 ویں کمبیٹ سپورٹ کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی اصغر خان ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سدرہ عبداللہ نے حاصل کی جبکہ 40ویں بی ایل پی سی کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ ساجد محمود نےا پنے نام کی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ میں پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی کے چار سو کیڈٹس نے حصہ لیا ۔ پاک فضائیہ کی شیر دل فارمیشن کے شاندار فضائی مظاہرے کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ ا پ پحمز

وی این ایس، اسلام آبادہ/ ا ن م