ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔مریم اورنگزیب

254

اسلام آباد ، 7 مارچ(اے پی پی): وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ جس نے بھی کی اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
بدھ کو یہاں احتساب عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے کسی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام نہیں لگایا حقیقت بیان کی ہے، 6سیٹوں والے 26ووٹ اور30سیٹوں والے 44ووٹ لے جاتے ہیں، ارکان پارلیمنٹ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزام سے مجھے بھی شرم آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتیں کھوکھلے نعروں اور کھوکھلی تجاویز پر چل رہی ہیں،ان تجاویز پرجب پارلیمنٹ پر بات ہوتی ہے تو یہ لوگ بھاگ جاتے ہیں،عمران خان پریس کانفرنس میں کالی عینک لگا کر جمہوریت پر لیکچر دیتے ہیں،جمہوریت کیلئے ووٹ یا تجویز دینے کا وقت آئے تو بھاگ جاتے ہیں۔
اے پی پی، احسان ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد