تعلیم یافتہ افرادی قوت وقت کی ضرورت ،روز گار کے بھرپور مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: صدر ڈاکٹر عارف علوی

203

کراچی،16 دسمبر(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں  اس ملک کو کاروبار ،تجارت اور تخلیقی صلاحیتوں میں آگے لے کر جا نا ہے اور  ایسا سازگار ماحول مہیا  کرنا ہے  کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کو روزگار کے بھرپور مواقع فرہم کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ افرادی قوت وقت کی  کی ضرورت ہے۔

اینگرو لیڈر شپ اکیڈمی   میں ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صدر عارف علوی  نے کہا کہ  مصنوعی ذہانت کے استعمال سے

نا صرف  انسانوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے بلکہ انسانی نقل و حمل میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل انسان اور مشینوں کے درمیان انضمام کا ہے، انسان اور مشین کے انضمام سے انسان اپنے ذہن کے ذریعے مشینوں کو کنٹرول کر پائے گا۔اکیڈمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  صدر نے کہا کہ کہ  تعلیمی ادارے معلومات کی ایک نسل سے اگلی نسل تک منتقلی میں مددگار ہوتے ہیں اور ہمیں اچھے اداروں سے ہمیں مزید سافٹ ویئر انجینئرز بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا  مزید کہنا تھا کہ انسان ساری عمر سیکھنے کے عمل سے گزرتا ہے، انسان اپنے تجربے اور تعلیم سے لیڈر بنتا ہے، لیڈر کا کام صلاحیت کا تعین اور اس سے بھرپور فائدہ لینا ہے  ۔صدر نے کہا ہمیں ایسے پروفیشنلز تیار کرنے ہیں جو چوتھے صنعتی انقلاب کا حصہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہےہمیں بدلتے ہوئے وقت کے تقاضوں کے ساتھ چلنا ہوگا۔

اے پی پی /ظہیر/ شاہ زیب

وی این ایس کراچی