تمام سیاسی و ابستگیوں اور علاقائی امتیاز ات سے بالا تر ہو کر صحت مند پاکستان کا قیام ضروری ہے:اسپیکر قومی اسمبلی

298

اسلا م آباد، 18 دسمبر ( اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اُس کی آنے والی نسلوں کی مناسب نشونماکا ہونا ایک بنیادی جزو ہے او راسی انسانی تر قی کے فلسفے کو بنیاد بنا کر پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں ایک انقلاب کی راہ ہموار کی ہے۔

پا ئیدار ترقی کے اہداف  (SDGs) کے حصول کے لیے قا ئم پا رلیما نی ٹا سک فورس کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بچوں کی افزائش میں ہونے والی کوتاہیوں اور مناسب نشو نما نا ہونے پر قوم کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے اس  حسا س معا ملے پر اعتما د میں لیا اور اس کے خاتمے کو اپنی حکومت کا اہم ہدف قرا ر دیا۔

 اسپیکر نے کہا کہ انہیں یہ جا ن کر خوشی ہو ئی ہے کہ ایس ڈی جیز پا رلیما نی ٹا سک فورس بچوں کی مناسب نشو نما نا ہونے کے مو ضوع پر کا م کر چکی ہے اور بچوں میں خوراک کی کمی پر ایک قومی پا رلیما نی کا نفر نس بھی منعقد کر چکی ہے تا ہم اس اہم موضوع پر پا رلیما ن کی نگرانی بر قر ار رہنی چا ہیے اور ایس ڈی جیز پر پا رلیما نی ٹا سک فور س کو ٹھو س تجا ویز سا منے لا نی چا ہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ اٹھا رویں تر میم کے بعد ایس ڈی جیز کے متعلق بیشتر امو ر صو بوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں تا ہم وفا ق بد ستور ان بین الااقوامی گر نٹیو ں کا امین ہے جن پر ریا ست پاکستان نے دستخط کیئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ عو ام کے حقیقی نما ئید وں کی حثییت سے پا رلیما ن کا حق ہے کہ وہ ان معا ملا ت میں عوا م اور انتظا میہ کی نگرانی اور رہنما ئی جا ری رکھے۔
سپیکر نے پا رلیما نی ٹا سک فورس کو تما م صوبوں بشمو ل کشمیر،گلگت بلتستان کی اسمبلیو ں سے اپنے روا بط استوار کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔انہو ں نے کہا کہ وہ بطور سپیکر قومی اسمبلی تما م صو با ئی اسمبلیوں کے سپیکر ورں کو خط تحریر کر رہے ہیں جس میں وہ انہیں اپنی متعلقہ اسمبلیو ں میں ایسی ہی ٹا سک فورسسز قا ئم کر نے کی تجو یز دیں گے۔

اس موقع پر ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنو ینئر ریاض فتیانہ نے سپیکر کو ایس ڈی جیز کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس ایس ڈی جیز 2030کے ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے ملک سے غربت کے خاتمے پر کام کر رہی ہے۔

 اجلاس میں کنو ینئر ایس ڈی جیز پارلیمانی ٹاسک فورس ریاض فتیانہ کے علاوہ ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی،محترمہ کشور زہرہ،علی وزیر،محترمہ نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک،محترمہ کنول شوزب،محتر مہ مہناز اکبر عزیز،محتر مہ شاندانہ گلزار خان،ڈاکٹر نوشین حامد،فیض اللہ،جنید اکبر،محتر مہ وجیہ اکرم،رمیش لال اور محمد بشیر خان نے شر کت کی۔

اے پی پی/ احسن/حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد