سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،مراد علی شاہ کو استعفیٰ دینا چاہے:فواد چوہدری

281

اسلام آباد، 31 دسمبر (اے پی پی):فاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی،مراد علی شاہ  صاحب کے استعفیٰ  پر سندھ اسمبلی کے اندر سے بہت دباؤ ہے انکو استعفیٰ دینا چاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کی سیاست کا حل صرف ایک ہی رہ گیا کہ کرپشن کو لیگل کر دیا جائے، اگر یہ کہہ دیا جائے کہ کرپشن عین عبادت ہے تو انکی دکان چل پڑےگی، سپریم کورٹ اگر 16 لوگوں کا نام  ایی سی ایل لسٹ پر ڈالنے کا کہے تو ڈالیں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ زرداری صاحب پر مقدمہ ہم نے نہیں پچھلی حکومت نے بنایا، کسانوں، ہسپتال کا پیسہ مختلف اکاؤنٹس سے ہوتا ہوا زرداری صاحب تک پہنچتا رہا۔سندھ کی عوام جانتی ہے کے ان لوگوں نے بھٹو کے نام پر انکو لوٹا ہے، لوگوں کا پیسہ لوٹ کر دبئی اور لندن میں عیاشیاں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا تحریک انصاف  اداروں کو کنٹرول کرنے کی سیاست نہیں کرتی، ہم نے تمام اداروں کو مضبوط کیا جبکہ گزشتہ ادوار میں اہم اداروں پر تعینات لوگ کرپشن میں ملوث تھے اور لوٹ مار کا بازار گرم ہوتا تھا،موجودہ  حکومت احتساب کے عمل اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے شفافیت سے ملک میں معاشی استحکام آئےگا۔

اے پی پی/ احسن /حامد

وی این ایس اسلام آباد