سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ

321

اسلام آباد،13 دسمبر (اے پی پی):کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز جمعرات چوبیس قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ روز کے 65 ہزار پانچ سو پچاس روپے کے مقابلے میں 65 ہزار آٹھ سو روپے رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے کے اضافے کے ساتھ 56 ہزار 199 روپے کے مقابلے میں 56 ہزار چار سو تیرہ روپے رہی۔

آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 870 کے مقابلے میں 880 روپے فی تولہ رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 745 روپے کے مقابلے میں نو روپے اضافے کے ساتھ 754 روپے فی تولہ رہی۔

اے پی پی/ سعیدہ/حامد  بلال