پاکستان اور اٹلی کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے:شاہ محمود قریشی

245

اسلام آباد ،13 دسمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مابین  سیاسی، اقتصادی، تجارتی ،تہذیبی اور دفاعی شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعاون قابل تحسین ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے ۔۔

وزارت خارجہ  میں ملاقات کے لئے آئی ہوئی  اطالوی سیکرٹری جنرل  برائے امور خارجہ  مس ایلیزابیٹا بالونی  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ  نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلیم، تجارت اور عوام کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں  دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ باہمی تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور نے وزیر خارجہ  باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے، اپنی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

اے پی پی /حمزہ رحمٰن /نیوز ڈیسک