سی پیک کی آٹھویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس چین کے شہر بیجنگ میں جاری

276

بیجنگ، 20 دسمبر (اے پی پی ): چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کی آٹھویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)کا اجلاس چین کے شہر بیجنگ میں جاری ہے جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار اور چینی نیشنل ریفارمز کمیشن کے نائب چیئرمین ننگ جائڑ کی مشترکہ سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں سماجی و معاشی شعبے، صنعتی ترقی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سی پیک انفراسٹرکچر، توانائی اور گوادر منصوبوں پر پیش رفت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی قائدین، وفاقی اور صوبائی حکومتوں  کے دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں ۔

 

اے پی پی/سعیدہ /طاہراعوان

وی این ایس سورس