مکہ مکرمہ ،13 دسمبر (اے پی پی): سری لنکا کے وزیر صنعت و تجارت رشاد بثی الدین نے کہا ہے سری لنکا میں مختلف مذاہب کے لوگ امن کے ساتھ رہتے ہیں اور سری لنکن مسلمانوں کو آپس میں بھی کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں لیکن عالمی سطح پر مسلمانوں کے امیج کی تصحیح وقت کا تقاضا ہے اور مسلم علماء اور عوام دونوں کو اپنے قول اور فعل سے اس طرف توجہ دینا ہوگی۔
سری لنکائی وزیر صنعت وتجارت نے مکہ مکرمہ میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کو باہمی روابط اور اتحاد کی ضرورت ہے
اے پی پ/احسان/ شاہ زیب