فرانسیسی سفیر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات،دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

284

اسلام آباد 11 دسمبر (اے پی پی): پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بیرٹی نے وزارتِ خارجہ میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے   ملاقات کی۔ملاقات  میں  تجارت اور  معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ  تعاون  بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےسفیر سےگفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی سرمایہ کارو‍ ں  کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔         وزیرخارجہ  کا کہنا تھا کہ فرانسیسی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری  کے  ذریعے ہماری حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا  کہ پاکستان،فرانس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ملاقات میں فرانسیسی  سفیر نے وزیر خارجہ کو فرانس کی طرف سے دوطرفہ باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی  شعبہ جات میں مکمل  تعاون کی یقین دہانی  کرائی۔

اے پی پی/حمزہ رحمٰن/نیوز ڈیسک

وی این ایس اسلام آباد