منی لانڈرنگ میں زرداری کا صدیوں تک ذکرہوگا، شہزاد اکبر

262

ے پی پی ،24 دسمبر(اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیلئے زرداری کا صدیوں تک ذکر ہوگا، جے آئی ٹی نے زرداری کرپشن سسٹم کو بے نقاب کردیا،انہوں نے کہا تھا کبھی نہیں پکڑے جائیں گے۔وزیراطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا  کہ جے آئی ٹی نے زرداری کرپشن سسٹم کو بے نقاب کردیا،اومنی کے 32 جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ   جے آئی ٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  اومنی کو54 ارب کا قرضہ دیا گیا،کھربوں کی غیرقانونی اراضی سندھ منتقل کی گئی، اومنی کے طیارے پر زرداری اور اراکین سندھ نے سفر کیا اور  نا صرف یہ ک بلکہ ایئر ٹکٹس ،فریال تالپور کے ڈیفنس اور زرداری کے نوابشاہ گھر کی تعمیر کیلئے سیمنٹ کا پیسا بھی جعلی اکاؤنٹس سے دیا گیا۔

 شہزاد اکبر نے  بتایا کہ بلاول ہاؤس میں ایک لاکھ سے زائد کا جعلی اکاؤنٹس سے برتھ ڈے کیک کھایا گیا، اور بلاول بھٹو کیلئے 27 بکروں کی قربانی کی ادائیگی بھی جعلی اکاؤنٹس سے کی گئی،جعلی اکاؤنٹس سے جلسوں کیلئے بلٹ پروف ٹرک کیلئے 14.6، اور باہر سے گاڑیاں منگوانے کیلئے37 ملین ڈیوٹی دی گئی۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک کے نام پر بھی جعلی اکاؤنٹس نکل آیا ہے،مشتاق نامی شخص ایان علی کو ایئرپورٹ پرلینے اور چھوڑنے جاتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیلئے زرداری کا صدیوں تک ذکر ہوگا۔

اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا  کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ٹھگ الائنس بنائیں اور اسی کی چھتری تلے اپنی تحریک چلائیں۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان کے نئے سفر کی شروعات ہوچکی ،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

 چو ہدری فواد حسین نے کہا کہ  عدالتی فیصلوں سے صاف اور شفاف ریاست کا بیانیہ آگے بڑھ رہا ہے، قوم دیکھ رہی ہے کرپشن کے کیسز اختتام کو پہنچ رہے ہیں، قانون کی گرفت سے سنہرے دور کا آغاز ہورہا ہے، جس معاشرے میں کرپشن اور سماجی مسائل اکٹھے ہو جائیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صورت میں ایک لیڈر نے قائداعظمؒ کے ویژن کو آگے بڑھایا ہے اورنئے پاکستان کی بنیاد رکھی ، اب اسی بنیاد پر عمارت بنانے جارہے ہیں

العزیزیہ ریفرنس کے بارے میں فواد چودھری نے بتایا کہ  العزیزیہ اسٹیل ملز  سعودی عرب میں 2001ء میں جلاو طنی کے دوران نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قائم کی جس کے بعد 2005ء میں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی قائم کی گئی اور اس کے بعد نواز شریف کو بھاری رقوم اس کمپنی سے موصول ہونا شروع ھوئی جس سے بیرون ملک جائیدادیں خریدی گئی ۔چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ نے  بتایا کہ  نیب نے اپنے ریفرنسز میں الزام عائد کیا تھا کہ اسٹیل ملز کے قیام اور ہل میٹل کمپنی کے اصل مالک نواز شریف ہیں۔

اے پی پی /ظہیر/شاہ زیب

وی این ایس  لاہور