وفاقی حکومت صنعت وتجارت کے فروغ کےلئے بلوچستان سے بھرپور تعاون کرے گی:اسد عمر

238

کوئٹہ ،24 دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت     صنعت وتجارت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی اور بوستان میں ای پی زیڈ کے قیام کے منصوبے کو آئندہ دوسال میں مکمل کیا جائے گا

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے نہ صرف سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا، وفاقی حکومت کے تعاون سے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرکے ان وسائل کو صوبے اور ملک کے معاشی استحکام کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے،وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ  تاجروں کی خواہش ہے کہ گوادرکے ساتھ ساتھ چمن، تفتان اور دیگر سرحدی مقامات پر بھی تجارتی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے۔

وزیر اعلی  بلوچستان کا اس موقع پر کہنا تھا  کہ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے نہ صرف سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال ، سینیٹر انوارالحق کاکڑاور ممبر قومی اسمبلی سردار اسرار ترین بھی موجود تھے

اے پی پی/بلال اعوان/طاہرمحموداعوان

وی این ایس کوئٹہ