مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے زیر اہتمام جدہ میں غیرمسلم افراد کی قبولِ اسلام تقریب کا انعقاد

821

جدہ،07 دسمبر(اے پی پی) مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے زیر اہتمام جدہ میں اٹھارہ  غیرمسلم افراد  کے قبولِ اسلام کے حوالے سے  تقریب کا انعقاد کیا گیا  جس میں جدہ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اسلام قبول کرنے والے ہندو،کرسچن ،فلپائنی نو مسلم بھائیوں  کو مبارکباد دی اور مختلف اداروں نے تحائف دئیے ۔

حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے روح رواں  بحت نجمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس نیک کام میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا ،مولانا حفظ الرحمان اکیڈمی گزشتہ کئی برس سے جدہ میں غیر مسلم افراد  کو دائرہ اسلام میں داخل  کرنے کے فرائض انجام دےرہی ہے۔ اس موقع پر نو مسلم افراد نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین سے درخواست کی کہ وہ دعا کریں کہ انکے اہل خانہ کو اسلام جیسے عظیم مذہب کو قبول کرنے کی توفیق ادا کرے۔

اے پی پی/امیر محمد/شاہ زیب

وی این ایس جدہ