وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے مضبوط نظام وضع کرنے کی ضرورت پرزور

250

اسلام آباد، 4 دسمبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے جعلی خبروں، تشدد اور نفرت انگیز مواد کو پھیلانے میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی موثر روک تھام کیلئے مضبوط نظام وضع کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات فیس بک سنگاپور کی پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن میلنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، افتخار درانی اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیس بک کے صارفین بہت بڑی تعداد میں ہیں اور یہ ادارہ ہمارے معاشرے اور سماجی اقدار کو خطرہ لاحق کرنے والی منفی کوششوں کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

اے پی پی/ عمار برلاس/نیوز ڈیسک

وی این ایس اسلام آباد