ٹیکنالوجی نے جنگی صورت حال کو یکسر بدل دیا ، وہی ممالک توازن برقرار رکھ پائیں گے جو ٹیکنالوجی کو بر وقت اپنائیں گے: جنرل قمر جاوید باجوہ

211

کراچی،22 دسمبر ( اے پی پی) : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید  باجوہ نے کہا  ہے کہ ٹیکنالوجی نے جنگی صورت حال کو بدل دیا ہے اب اس بدلتے وقت میں توازن وہی ملک برقرار رکھ سکیں گے جو اس ٹیکنالوجی کو بر وقت اپنائیں گے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 110 واں مڈشپ مین اور 19 ویں شورٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا  تھا کہ میرے مڈشپ مین اور کیڈٹس یہ یقیناًآپ کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ آپکو اس ملک کی اور اسکی سمندری حدود کی حفاظت کے لئے چنا گیا ،اور اس مسلح افواج میں شمولیت پر آپ فخر کر سکتے ہیں ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں آج کی اس پریڈ میں خواتین کیڈٹ کو دیکھ کر بہت خوش ہوں اور مسلح افواج میں خواتین کی شمولیت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ خواتین ہے شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔ پریڈ میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوست ممالک جن میں بہرین ،اُردن ،مالدیو ز،قطر ،سعودیہ عرب اور یمن سے آئے ہوئے کیڈیٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگ اس با وقار پریڈ کا حصہ بنے اور اس کامیابی پر میں آپ کو اور آپ کے ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس بات پر بھی یقین رکھتا ہوں کہ جو ٹریننگ آپ نے یہاں سے حاصل کی ہے وہ ممالک مین برادرانہ تعلقات اور پیشورانہ امور کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔

جنرل باجوہ نے مزیر کہا کہ میں تمام کامیاب ہونے والے کیڈیٹس اور اُ ن کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہون کہ اُ ن کے بیٹون اور بیٹیوں نے ایک با وقار پیشہ چُنا ہے جسکا کوئی ثانی نہیں۔تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایدمیرل ظفر محمود ،سابق نیول سربراہان ،حاضر اور ریٹا ئر سروس مین اور اُنکی فیملیز نے شرکت کی ،،تقریب میں مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ کے کورسز میں نمایہ کارکردگی کھانے والے کیڈیٹس میں میڈلز اور انعمات تقسیم کئے ۔

اے پی پی/وی این ایس /شاہ زیب

وی این ایس کراچی