پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمنفی رجحان ، 100 انڈیکس میں 364.50 پوائنٹس کی کمی

290

اسلام آباد ، دسمبر 27(اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںآج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار میںمنفی رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس364.50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ37853.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کے آغاز 38 ہزار 218 پوائنٹس سے ہوا اس کے بعد کچھ دیر کے لیے کاروبار میںمثبت رجحان نظر آیا ۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر تک نہ رہ سکا اور مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور پھر دوبارہ 100 انڈیکس میں استحکام نہیں آسکا اور اختتام بھی اسی منفی رجحان کے ساتھ ہوا۔

آج کے ایس ای 30 انڈیکس 237.43 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17,724.02 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس151.37 پوائنٹس کی کمی سے 28,358.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر361 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 239 میں کمی اور 21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 10کروڑ 37 لاکھ سے زائد شیئرزکا کاروبار 04 ارب 54کروڑ روپے سے زائد میں ہوا جبکہ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب 77 ارب 07 کروڑ 83لاکھ 44 ہزار 498 زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے بینک الفلاح، بی او پنجاب اور عائشہ سٹیلزمل سرفہرست رہے۔

اے پی پی / سعیدہ /ریحانہ

وی این ایس