پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے: وزیر خارجہ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

235

اسلام آباد ،10دسمبر(اے پی پی):وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے  کہا  کہ پاکستان بھی افغانستان میں دیرپا امن چاہتا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

وزیر  خار جہ نے کہا کہ افغان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے پاکستان تعاون کر رہا ہے ، اس معاملے میں پیش رفت بھی ہوئی ہے

جبکہ دوحہ اور متحدہ عرب امارات  میں کچھ ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن پاکستان کا مؤقف ہے کہ سارا بوجھ ہم پر نہ ڈالا جائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ علاقائی مسئلہ ہے، اس لیے اس میں بھارت سمیت دیگر فریقین کا تعاون بھی ضروری ہے،کرتار پور راہداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے  کے اقدام کو پاکستان سمیت بیرونی سطح پر سراہا گیا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے 1987 سے 2018 تک مطالبات ہوتے رہے لیکن اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

اے پی پی /صائمہ/شاہ زیب

وی این ایس اسلام آباد